تازہ ترینسندھ

سندھ کابینہ فائنل،10وزراء آج حلف اٹھائیں گے،ناصر شاہ،سعید غنی،شرجیل میمن شامل

کراچی(سب نیوز )پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی ناموں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 ناموں کی منظوری دے دی جو آج حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری آج شام 5 بجے گورنر ہا ئوس میں کابینہ سے حلف لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی کابینہ میں ناصر شاہ، سعید غنی اور شرجیل میمن شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ عذرا فضل پیچوہو، سردار شاہ، ضیا لنجار اور محمد بخش مہر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker