ٹاپ سٹوری

پشاور میں موٹرسائیکل پر بارودی مواد لے جانے کے دوران دھماکا، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل میں دھماکے سے 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پشاور کے علاقہ بورڈ بازار میں صبح سویرے دہشت گردی کی کوشش ناکام ہوگئی، مبینہ دہشت گرد خود اپنے گھناؤنے منصوبے کا شکار بن گئے۔
پشاور موٹر سائیکل دھماکہ میں ہلاک دونوں دہشتگرد تھے جو 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد لیکر اپنی ہدف تک جا رہے تھےکاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشتگرد خود کش حملہ آور تھا جن کا تعلق دیر سے ہے اور پشاور میں رہائش پذ یر تھا ۔ہلاک حملہ آور کی شناحت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناحت کی جارہی ہے زخمی ہونے والے شخص سے بھی تفتیش جاری ہے
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق بورڈ بازار ناصر باغ روڈ کی مرکزی شاہرہ پر موٹر سائیکل پر بارودی مواد سے دھماکا ہوا، دھماکے کی نوعیت اور بارودی مقدار کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے۔
کاشف آفتاب عباسی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں، دھماکے کی نوعیت کو جانچنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں، دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کررہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ بی ڈی یو کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، سفر کے دوران ہی دھماکا ہوا، دھماکا پلان کے مطابق تھا یا نہیں، یہ قبل از وقت ہوگا۔
کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ دھماکے میں 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہے، دھماکا خودکش تھا یا نہیں ابھی نہیں کہہ سکتے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا، بارودی مواد کو لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دھماکا ہوا، ٹارگٹ کس کو کررہے تھے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل میں ہونے والے دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
واقعے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد ہیں، ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔
ہلاک اور زخمی دہشت گرد کا تعلق پشاور سے ہیں، ہلاک اور زخمی دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشت گردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے پشاور بورڈ بازار میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر پشاور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم بڑے نقصان سے بچ گئے اور دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker