تازہ ترین

خواتین کے عالمی دن پر سینیٹ میں قرار داد منظور’ویمنز کی معیشت میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے’

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹ اجلاس میں بھی ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کی معیشت میں شمولیت کے فروغ کو یقینی بنائے۔
ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں خواتین سے متعلق قرار داد سیمی ایزدی نے پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ مؤثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامزکو فروغ دیا جائے، منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
خواتین کا عالمی دن
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔
کراچی میں عالمی دن کی مناسبت سے پانچویں ویمن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی ہمت ، جرات اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
آرٹس کونسل میں سجی وومن کانفرنس میں 8 سیشن منعقد کیے گئے۔ کانفرنس کا آغاز روپ میوزیکل تھیٹر اور ڈانس پرفارمنس سے کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker