تازہ ترین

حسین ،حسن نوازکاوطن واپسی کافیصلہ،دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنےکی درخواست دائر

اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کے صاحبزادوں حسین نوازاورحسن نوازکاوطن واپسی کافیصلہ،دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنےکی درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی۔
وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نےاستدعاکی کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے ۔
جج ناصرجاویدرانانےکہاکہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں ۔
قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ نےکہاکہ کل کے لیے نوٹس کردیں لاہور سے آنا ہوتا ہے ۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
قاضی مصباح الحسن کی استدعادو درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کردیں فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے اپیل واپس لے لی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں ۔
اس پربھی عدالت نے کل کے لیے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker