تازہ ترین

شہباز شریف کی مفاہمت والی بات اچھی ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں پہلی تقریر پر طنزیہ ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی، وہ اچھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو آج راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں جج علی نواز بکھر کے روبرو پیش کیا گیا۔
فواد چودھری نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تو یہ مفاہمت کی بات بڑی منافقت لگتی ہے۔
فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker