ٹاپ سٹوری

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کی حلف برداری میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

پشاور(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلد برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، یہ بتائیں کہ واقعی عوامی مینڈیٹ سے بنا یا آر او نے بنایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں۔ یہ کرپشن کے موجد ہیں، اللہ کرے انکی اصلاح ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ، ’تو کرپشن کی ریڈ لائن ڈرا کرے تو ہمیں خوشی ہوگی۔‘
علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے بعد خیبرپختونخوا کی کابینہ تشکیل دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker