ٹاپ سٹوری

صدارتی انتخاب کب ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، 2 مارچ کو کاغذات نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔
شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker