ٹاپ سٹوری

عدالت کا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کاحکم


اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت کیس میں دونوں کی ویڈیولنک پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ گذشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری اور بشری بی بی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق حکم جاری ہوا تھا۔ عدالت دونوں کی پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔
جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کا حکم دے دیا۔ کہا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری یقینی بنائیں۔۔ مزید سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker