
اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ انتخابی عزرداری کے کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نواز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکو 3 دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حلقے سے نواشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دی تھی۔




