پاکستانٹاپ سٹوری

پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

لاہور،کراچی(سب نیوز) عام انتخابات کے بعد پنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے ۔

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

ن لیگ نے مریم نواز اور تحریک انصاف نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ بھاری اکثریت سے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر تھے جنہوں نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker