تازہ ترین

چیف جسٹس کیخلاف دھمکی آمیزسوشل میڈیا مہم چلانے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور


راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کی عدالت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی عادل سرورسیال نے کی۔
ملزم عبدالواسع کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اس سے قبل گرفتار ملزم عبدالواسع کو ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کے حوالے کیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker