اسلام آباد(سب نیوز )نامور پاکستانی خطاط رشید بٹ نے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر کیلی گرافی آرٹ کا شاندار نمونہ پیش کیا ہے۔پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف التوابی نے رشید بٹ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی ہے۔رشید بٹ کیلی گرافی آرٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں وہ مکہ اور مدینہ شریف میں بھی کیلی گرافی آرٹ کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔جبکہ ان کا کام دبئی اور لندن کے میوزیم میں بھی آویزاں ہے۔ویڈیو پر صارفین نے رشید بٹ کی خطاطی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024