جدہ (سب نیوز )چیئر مین فیئر ڈیل گروپ چوہدری عبدالرئوف کی جدہ میں سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل عبد الخالق لک کی طرف سے کیا گیا۔
تقریب میں یو م تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر چیئر مین فیئر ڈیل گروپ نے سعودی کمیونٹی کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی محبت ،احترام اور دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔اوور سیز کمیونٹی نے پاکستان او سعودی عرب کی دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ن لیگ سعودی عرب نے کہا کہ چوہدری عبد الرئوف کے اوور سیز کمیونٹی کی تقریب میں شرکت پرمشکور ہیں۔