تعلیم

اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی میں چینی جشن بہار تہوار کی تقریب کا انعقاد 

اسلام آ باد (نیوزڈیسک) چینی قوم کے اہم ترین تہوار یعنی جشن بہار منانے کا جشن نہ صرف چین کے اندر بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ بدھ کے روز چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی بحریہ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر جشن بہار اور لالٹن تہوار منانے کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹوڈیو کی ڈائریکٹر ڈو جیانینگ  نے چین کی ثقافت اور جشن بہار منانے کی رسم و رواج کا تعارف کروایا۔ انھوں نے پاکستان اور چین کے درمیان جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں چائنا میڈیا گروپ کے جھنڈے تلے ہونے والے کام سے آگاہ کیا، جس سے دونوں جانب سے کی عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور صلاحیتوں کا تعارف ممکن ہوا۔

اس موقعے پر بحریہ یونیورسٹی کے چائنہ سٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر کموڈور (ریٹائرڈ) عمران الحق نے کہا کہ ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کو جاننا عوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ خطیر رقم خرچ کرکے یورپ، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں سخت شرائط پر تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں جب کہ وہ اس بہتر تعلیم وہ عالمی رینکنگ میں پہلے دس نمبروں پر موجود چین کے ان تعلیمی اداروں میں کم خرچ اور آسان شرائط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، ڈائریکٹر جنرل س پیک سیل، ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر صفدر علی شاہ، سابق ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد بٹ اور  زندگی  کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے اس تقریب کے انعقاد کو چین کے بارے میں متعلومات اضافہ کے لیے انتہائی مدد گار قرار دیا ہے۔ اس موقعے پر سی ایم جی اسلام آباد سٹوڈیو کی ڈائریکٹر ڈو جیانینگ (تبسم) نے طلبہ کے ساتھ چین کے مختلف تہواروں کے بارے میں کوئز بھی کھیلا، جس میں درست جواب دینے والے طلبہ کو انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقعے پر شرکاء نے مل کر جیاؤزی جنھیں پاکستان میں ڈمپلنگز کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہے، وہ بھی بنائے اور بھرپور انداز میں جشن منایا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker