پشاور(آئی پی ایس)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے، جسٹس وقار نے ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا انکو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا۔ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ میاں اسلم نو مئی کے بعد روپش ہو گئے تھے، اب سامنے آنے ہیں، انکو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا۔
خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے خلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔