راولپنڈی(آئی پی ایس)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے معاملے پرالیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈی آر اوز نے اپنے بیان قلمبند کروادئیے ۔
ذرئع کے مطابق اگلے مرحلے میں آر اوز کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کیا جائے گا ، ڈی آر اوزکی جانب سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ ہم پر کسی قسم کا دباو نہیں تھا۔