ٹاپ سٹوری

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کا اجلاس کل ہوگا، صدر مملک نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔
صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔
آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker