کراچی(نیوزڈیسک)پنجاب میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے بعد سندھ میں وزارت اعلیٰ کے لئے فریال تالپورکے نام پر مشاورت کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کا وزیراعلی کون ہوگا ؟ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روزمیں ہوگا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ ایک بار وزیراعلی سندھ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔سندھ میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے فریال تالپور کے نام پر بھی مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پنجاب میں خاتون وزیراعلیٰ ہوسکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضع اکثریت حاصل ہے۔