بین الاقوامی

دبئی میں تین روزہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ2024کا افتتاح

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کا آغاز ہوا۔تین روزہ سمٹ 14 فروری تک جاری رہے گی۔
"مستقبل کے لیے حکومت کی تشکیل” کے موضوع پر ہونے والی اس سمٹ کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا اور اہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو مشاورت فراہم کرنا ہے ۔ اس سمٹ میں چھ موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت و جدید ٹیکنالوجی، ترقیاتی ماڈل اورمستقبل کی معیشتوں کی تعمیر نو، مستقبل کے معاشرے اور تعلیم، پائیداری اور نئی عالمی تبدیلیاں، شہروں کی آباد کاری اور عالمی صحت عامہ شامل ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker