اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر سید ناصر عباس گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر سے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی اچانک وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔