اسلام آبادپاکستان

اسلام آباد کی مسیحی برادری کے سرکردہ افراد کا طارق فضل چوہدری کی حمایت کااعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )مسیحی برادری کے سرکردہ رہنمائوں نے معروف تاجر رہنما اور سیکرٹری جنرل یو نائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ این اے 47ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حمایت کر اعلان کر دیا۔

منگل کو منعقدہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 47ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،معروف تاجر رہنما ،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری،صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری سمیت مسیحی برادری کے سرکردہ رہنمائوں پرویز جذبی،چوہدری گلزار،پطرس جوزف،چوہدری اسحاق،اشرف فرزند،ارشدسندھو،دائود بوٹا،بشپ امجد،منظور مسیح ،شارون عارف،یونس شکیل،شبانہ روبن ،چوہدری الیاس،لیاقت رضا ،پاردی شاہد،پادری کیمسن ،شہباز چوہان سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملکی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ،ہم نے جامع منشور پیش کیا ہے جس میں معاشی بحالی،انفراسٹرکچر،ملکی وسائل کا بہتر استعمال ،اقلیتی کے مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بندی شامل ہے۔اسلام آباد کی مسیحی آبادی میری ترجیحات میں شامل ہے۔بختاوری خاندان کی سپورٹ ملنے سے ن لیگ کی اسلام آباد میں فتح کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مسیحی آبادیوں کے مسائل سے میں آگاہ ہوں ۔ہم نے ماضی میں بھی کام کیا ہے اور آئندہ بھی کمیونٹی کی خدمت کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔فتح کے بعد صحت ،تعلیم ،انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔اسلام آباد کی کچی بستیوں کو مالکانہ حقوق دلانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

مسیحی آبادی کے درینہ مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔نواز شریف کی سربراہی میں سابقہ حکومت نے معیشت ،روزگار کی فراہمی ،میگا منصوبوں سمیت بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پایا۔ہم مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد نواز شریف کی سربراہی میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں 2018میں ختم ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ظفر بختاوری کی تاجر برادری اور کرسچن کمیونٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔یہ خاندان اسلام آباد کی تعمیر میں شامل اور شہر کا سٹیک ہولڈر ہے۔مجھے امید ہے بختاوری خاندان کی حمایت سے ن لیگ کو اسلام آباد میں تقویت ملے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 76سال ہو گئے مگر ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے ۔جس کی بڑی وجہ پالیسیوں میں استحکام نہ ہونا اور سیاسی عدم استحکام ہے۔آئندہ الیکشن میں قوم کے پاس موقع ہے کہ وہ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو ملکی معیشت کی بہتری،انفراسٹرکچر ،روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات کیلئے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ن لیگ کی سابقہ حکومت نے بہتر کارکردگی دیکھائی مجھے امید ہے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ایسی مضبوط حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرے گی جو ملکی مسائل حل کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مسیحی آبادی اپنے ووٹ کا حق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے لیے استعمال کرے ،بختاوری خاندان ان کے مسائل کے حل کیلئے چوکیداری کرے گا۔تقریب سے خطاب میں تاجر رہنما اور سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد میں مسیحی آبادی 6فیصد ہے جو انتخابات کے نتائج پر بھرپور طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔ ہم گزشتہ 35سال سے کرسچن کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔بختاوری خاندان سے وابستہ مسیحی آبادی 8فروری کو ن لیگ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرے گی۔اسلام آباد کی مسیحی آبادی کی پہلے بھی خدمت کی اور اب بھی آنے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مسیحی آبادی کے کئی مسائل ہیں کو طریل عرصے سے حل طلب ہیں۔جن میں کچی بستیوں کے مالکانہ حقوق،تعلیم ،صحت ،روزگار کی فراہمی شامل ہے۔مسیحی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ وہ بہتر طریقے سے اپنے خاندان کو پال سکیں۔اسلام آباد کی سرکاری ملازمتوں میں مسیحی آبادی کا 10فیصد کوٹہ مختص کیا جائے۔تقرب میں شریک کرسچن کمیونٹی کے تمام سرکردہ رہنمائوں نے باری باری کھڑے ہو کر اپنے تعارف کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا۔تمام رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی تقریب کے بعد اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کو ایک واضح برتری اور سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ کرسچن کمونٹی کے 45ہزار ووٹ مسلم لیگ ن کے حق میںووٹ ڈالیںگے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker