اسلام آباداہم خبریں

ڈی ایم اے کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈی ایم اے کی طرف سے اسلام آباد میں انکروچمنٹ کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن ،14ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا ،آپریشن مونومنٹ،سینٹورس مال پارکنگ اور ایف ٹین ٹو طارق مارکیٹ میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن ہفتہ کی صبح 10 بجے شروع ہوا اور شام 7 بجے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران 14 ٹرک سامان ضبط کیا گیا ۔ آپریشن مونومنٹ، سینٹورس مال پارکنگ، اور F-10/2 طارق مارکیٹ میں کیا گیا۔

اسلام آباد کے شہریوں کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دیرینہ مطالبہ تھا۔ چیف آفیسر ایم سی آئی رانا وقاص احمد کی ہدایات پر ڈی ایم اے کی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کیا۔

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کو شہر اور وسیع پیمانے پر کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں ۔ ڈی ایم اے کو آپریشن کے لیے مشینری ایم پی او ڈائریکٹوریٹ اور ورک فورس سینیٹشن ڈائریکٹوریٹ نے فراہم کی۔

ڈی ایم اے کو اسلام آباد سے تمام انکروچمنٹ کو جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ڈی ایم اے کو تجارتی مراکز/ بلیو ایریا اور دیگر تجارتی / صنعتی مراکز میں واقع گزر گاہوں ، فٹ پاتھ اور برآمدے خالی کرانے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker