پاکستانٹاپ سٹوری

آٹھ فروری کے بعد ہی کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے؟جسٹس اطہر من اللہ

لندن(آئی پی ایس)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے بعد ہی اس بارے میں کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے۔ اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا۔

لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن الیکشن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا، ہمارے معاشرے میں اظہار رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

جبری گمشدگی کے حوالے سے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم یہ سوچنا ہوگا کہ جب یہ مسئلہ بلوچستان یا کے پی میں ہو تو مسئلہ نہیں لیکن پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا، عدلیہ نے جو کیا وہ اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عدالت کا امتحان ہے کہ عوام کا اعتماد بحال رہے، فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker