بین الاقوامی

چھون یون کے پہلے آٹھ دنوں میں 1.55 بلین سے زائد ٹرپس ریکارڈ

بیجنگ (آئی پی ایس)چین کے روایتی تہوار اسپرنگ فیسٹیول کے دوران نقل و حمل سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق سفری سیزن کے پہلے 8 دنوں میں 1.55 ارب سے زائد ٹرپس ریکارڈ کیے گئے۔دو فروری کو کل 200 ملین سے زیادہ لوگوں نے ملک بھر میں سفر کیا ۔ ان میں سے ریلوے ٹریفک 12.138 ملین رہی ، جو ماہ بہ ماہ 0.5 کا اضافہ ہے ، اور روڈ مسافروں کی تعداد 185.19 ملین رہی ، جو ماہ بہ ماہ 1.6 فیصد اضافہ ہے۔ سول ایوی ایشن کے مسافروں کا حجم 2.098 ملین رہا جو ماہ بہ ماہ 0.4 فیصد کم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker