تجارت

چیمبر آف کا مر س کے مسا ئل کے حل کے لئے الگ سے پورٹل بنا یا جا ئے گا۔ وفاقی محتسب


بزنس کمیونٹی کے مسائل جلد حل ہونے سے معیشت بہتر ترقی کرے گی۔ احسن بختاوری
اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے وفد کی وفاقی محتسب سے ملا قا ت
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ چیمبر آف کا مرس ہر معا شر ے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ کا رو باری لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے چیمبر آف کا مر س کا الگ سے ایک پور ٹل بنا یا جا ئے گا، جس پر آنے والی شکا یات اگر متعلقہ ادارے تیس روز میں حل نہیں کر یں گے تو وہ خود بخود وفاقی محتسب کو منتقل ہو جا ئیں گی اور ہم ان پر کارروائی کر یں گے۔ انہوں نے چیمبر کے لئے ایک فو کل پر سن متعین کر نے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزسلام آباد چیمبر آف کا مر س کے ایک وفدسے ملا قات کے دوران کیا جس نے چیمبر کے صدر احسن بختاوری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
وفاقی محتسب نے کہا کہ میر ی کو شش ہو تی ہے کہ پا کستان کے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ رابطہ رہے۔چیمبر زکے ممبران کے ساتھ لا کھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ ہم ان کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کر یں گے۔وفاقی محتسب نے کہا کہ چیمبر کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو ان کے ادارے کو تحریر ی طور پر شکا یات سے آگاہ کر ے، ہم ان کی شکا یت کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں، وہ وفاقی حکو مت کے اداروں کے خلا ف اپنی شکا یات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب سے رجو ع کر یں۔ انہوں نے مز ید کہاکہ وفاقی حکو مت کے تقر یباً200 ادارے اور محکمے ان کے دائر ہ اختیار میں آ تے ہیں جن سے متعلق ایک لا کھ94 ہزار سے زائدشکا یات گزشتہ برس نمٹا ئی گئیں۔85فیصد سے زائد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوچکا ہے۔ وفاقی محتسب میں ہرشکا یت کا فیصلہ ساٹھ دن میں کیا جاتا ہے، ہما رے ہاں کو ئی شکا یت زیرالتوائ نہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ بز نس کمیونٹی کے حوالے سے چیمبر آف کا مر س ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر بز نس کمیو نٹی کے علا وہ عام پبلک کی شکا یات بھی ہم تک پہنچا ئے جن کے فوری ازالے کے لئے ہما رے22 علاقا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹر پہلے سے مو جود ہیں، جن سے دور دراز کے علا قوں میں رہنے والے لوگ بھی استفا دہ کررہے ہیں۔ عنقر یب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی علا قا ئی دفا تر کھول رہے ہیں۔ دور دراز قائم کئے گئے ان دفا تر سے عام لوگوں کو بہت فا ئدہ ہو تا ہے، ہما رے پا س 99 فیصد غر یب لوگ آ تے ہیں جو وکیلوں کے اخراجات بر داشت نہیں کر سکتے۔ وفاقی محتسب نے وفد کو یقین دلا یا کہ چیمبر کے ممبران اپنی انفرا دی شکا یات ان کے ادارے پا س بھیجیں جن پر قانون کے مطا بق کا رروائی کر یں گے۔
اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے صدر احسن ظفر بختا وری کہا کہ چیمبر کے آٹھ ہزار سے زائد ممبران ہیں جو صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیمبر کے ممبران کو ایف بی آر اور دیگر اداروں سے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کیلئے وفاقی محتسب کا ایک فو کل پرسن مقرر کیا جائے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بز نس کمیو نٹی کے مسا ئل جلد حل ہو نے سے معیشت بہتر ترقی کرے گی
چیمبر کے نائب صدر اظہرالاسلام ظفر نے وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کا مفت اور جلد ازالہ کرنے وفاقی محتسب کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں چیمبر کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختا وری نے کہا کہ وفاقی محتسب عوام کی شکایات کے حل کیلئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کو عوام میں بہتر طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام الناس اس ادارے کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر وفاقی محتسب کے ساتھ مل کر اس کی سروسز کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کرنے کو تیار ہے۔ راجہ محمد امتیاز، مقصود تابش، ملک ندیم ا ختر اور دیگر وفد میں شامل تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker