اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بندش کا بھی نوٹس لیں ،ڈاکٹر بابراعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے، پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی، چیف جسٹس اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے۔

بابراعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کوعدالت لایا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ میں انصاف کا قتل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک نہیں صرف اپنا کاروبار سنبھال سکتے ہیں، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جتنے بھی قبیلے اورقومیتیں ہیں،آرٹیکل 14 کے تحت ان سب کااحترام لازمی ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک بھٹو کا مقدمہ نظام انصاف پر داغ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا کینگرو ٹرائل بند کیا جائے، آزادانہ الیکشن ہی سب چیزوں کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ کے فیصلے پرپیش گوئیاں جاری ہیں، ججز کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker