پاکستانتازہ ترین

صدرآئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف سے عیسائی کمیونٹی کےمعززین کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف سے عیسائی کمیونٹی کے معززین کی ملاقات ،پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

وفد نے صدر عبدالرؤف اور استحکام پاکستان پارٹی کی مکمل حمایت کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر چوہدری عبدالرؤف نے عیسائی کمیونٹی کے وفد کا بھرپور خیر مقدم کیا اور یہ یقین دلایا کہ آئی پی پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو ہر ممکن حد تک اقلیتوں کیساتھ حقوق کیلئے کام کرے گی اور علیم خان اور جہانگیرترین کے ویژن کو اپناتے ہوئے ایک روشن ، کامیاب اور خود مختار پاکستان بنائے گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker