پاکستانٹاپ سٹوری

احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)نگران وفاقی حکومت نے احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ ایف آئی اے میں ہی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

احمد اسحاق جہانگیر عدلیہ مخالف مہم کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی کے بھی سربراہ ہیں۔

احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی بھی رہے، احمد اسحاق جہانگیر پنجاب پولیس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایف آئی اے سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker