پاکستانٹاپ سٹوری

سینئر صحافی پرویز شوکت انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج چار بجے ادا کی جائیگی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔

اہلخانہ نے پرویز شوکت کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی جائےگی۔

پرویز شوکت مرحوم روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker