پاکستانتجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100انڈیکس 524 پوائنٹس گر گیا

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے ایک موقع پر 361پوائنٹس اضافے سے 65ہزار 213کی بلند ترین سطح رقم کی لیکن کاروبار کا اختتام 524 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 298 پر کیا ہے۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں 1033 پوائنٹس کیبینڈ میں رہا۔ بازارمیں آج 46کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 395 ارب روپے ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker