تازہ ترینپاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد(نیوزدیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نگران دور حکومت میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کی گئی نئی بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے وضاحت طلب کرلی۔الیکشن کمیشن نے 300 سے زائد بھرتیوں اور ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں 35 نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا۔
نگران حکومت میں چار ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کی ترقی قواعد کے برعکس کی گئی، چار دن میں چار سپرٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ سیکریٹری پھر ڈپٹی سیکرٹری بنایا گیا۔
اسٹاف آفیسر ٹو سپیکر کی آسامی پر بھی ترقی دے دی گئی، اسسٹنٹ کنٹرولر اور پرائیوٹ سیکرٹری کو بھی ترقی دی گئی۔اردو، انگلش رپورٹر، اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرز، ٹیلی فون آپریٹرز کو بھی ترقی دی گئی۔اسسٹنٹ گیراج سپروائزر، لان سپروائزر، سیکیورٹی اسسٹنٹ کو بھی ترقی دی گئی۔ریٹائرڈملازمین کو بھی ترقی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker