پاکستانٹاپ سٹوری

اسلام آبادہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی غیرقانونی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی خلاف قانون گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس بابر ستار نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپرز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔جسٹس بابر ستار کا کہنا تھا کہ دونوں افسران پیش ہو کر بتائیں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟

۔جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپرز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker