اسلام آباد(آئی پی ایس)نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت منتخب نمائندے ملک چلائیں گے، 18ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعووں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعرات 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکے ہیں۔