اسلام آباد:عام انتخابات کی گہما گہمی میں استحکام پاکستان پارٹی بھی سرگرم ،تنظیم سازی تیزکردی، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان عبدالواحد قریشی صدر وکلا ونگ اسلام آباد مقرر،چوہدی حماد لیاقت کو استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ اسلام آباد کا صدر مقرر کردیا گیا ،صدر استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد چوہدری عبدالرف نے پارٹی ونگز کے سربراہاں کی تقرریوں کی منظوری دیدی ۔اس حوالے سے آئی پی پی اسلام آباد کے صدر چوہدری عبدالرئوف نے کہا ہے کہ ،یوتھ اور وکلا ونگز تشکیل دیدیئے ہر شعبہ کے لوگوں کو ملکی سیاست میں آگے لائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی، ملک کی سب سے بڑی پارٹی بننے جارہی ہے۔اسلام آباد میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا، ابتدا میں ہی حوصلہ افزا نتائج ملے۔. استحکام پاکستان پارٹی حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کا ویژن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024