پاکستانتازہ ترینٹاپ سٹوری

ایف آئی اے کی کارروائی: 35 پاکستانیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایف آئی اے نے 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلر قمر زمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے۔

ملزم نے ویزے کے نام پر فی کس 350000 روپے وصول کئے تھے۔ ملزم نے مذکورہ ویزے جعلی سپورٹنگ دستاویزات پر حاصل کئے۔ ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker