اسلام آباد : پریس نیٹ ورک آف پاکستان نے آئندہ ماہ آٹھ فروری کو منعقدہ قومی انتخابات میں نوجوان ووٹرز کی بھرپور شمولیت یقینی بنانے کیلئے ینگ ووٹرز الیکشن کوئز مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پی این پی الیکشن سیل کے سربراہ صباح الدین قاضی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نیشنل میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کی روشنی میں مذکورہ کاوش کا مقصد نوجوانوں میں جمہوری اقدار کا فروغ اور فیصلہ سازی کے امور کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے، الیکشن کوئز مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور پرکشش انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ پریس نیٹ ورک آف پاکستان کے سربراہ صباح الدین قاضی نے مزید کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انتخابی عمل کا پرامن انعقاد جمہوریت کے تسلسل کا کلیدی ذریعہ ہے، شفاف انتخابات عوامی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، تاہم پاکستان میں نوجوان نسل کے بارے میں عمومی رائے پائی جاتی ہے کہ وہ قومی انتخابات میں دلچسپی ظاہر نہیں کرتے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل میڈیا کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی شق نمبر نو کے تحت بطور خاص میڈیا اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آٹھ فروری الیکشن میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات بشمول نوجوانوں اور خواتین ووٹرز کی آگاہی کیلئے مختلف اقدامات اٹھائیں۔ پریس نیٹ ورک اف پاکستان کے زیر انتظام ملک گیر الیکشن کوئز مقابلے میں ملک بھر کے نوجوان ووٹرز اور تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو شرکت کی عام دعوت ہے کہ وہ قومی انتخابات کے تناظر میں انتخابی طریقہ کار، ووٹنگ کے عمل اور حق رائے دہی سے متعلقہ امور کے بارے میں اپنی معلومات کا جائزہ لیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور پرکشش انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024