اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری اور یونیسف پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔
صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور یونیسف پاکستان کے سربراہ عبداللہ فاضل نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے بچوں کے حقوق کے فروغ اور قانون سازی کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرینگے ۔
دونوں اداروں میں چائلڈ رائٹس کیلئے آگاہی مہمات سمیت مشترکہ فنڈنگ کیلئے باہمی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے پاکستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونیسف کے کردار کوسراہا ۔
صدرچیمبر احسن بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے خاتمے اور سکول سے باہر لاکھوں بچوں کی تعلیم کیلئے یونیسف پاکستان کی خدمات قابل تعریف ہیں،
صدرچیمبر احسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا پہلی مرتبہ کسی یو این ادارے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔
صدرچیمبر احسن بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور یونیسف میں معاہدہ چائلڈ رائٹس کے فروغ اور تحفظ کیلئے اقدامات میں نیا باب ثابت ہو گا۔
سربراہ یونیسف پاکستان عبداللہ فاضل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینگے، پاکستان میں چائلڈ رائٹس کے فروغ کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔