اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی،بازار حصص میں فروخت کا دباو،مندی کا رجحان زور پکڑ گیا۔
کاروباری ہفتے کےدوسرے روز کےآغاز پردوران ٹریڈنگ شیئرمارکیٹ 850 پوائنٹس گر گئی، جس کےبعداسٹاک مارکیٹ 63450 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈکررہی ہے۔انتخابی سیاسی ہلچل سےمالیاتی ادارےاور سرمایہ کار نئی خریداری سےگریزاں ہیں۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ کےمقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279.75 روپے پر آگیا ہے۔