پاکستان

چینی کاروباری طبقہ پاکستان میں آزادانہ ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھائے، پاکستانی سفیر

بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کا دورہ کیا جو  چین کا ایک اقتصادی اور ثقافتی مرکز   ہے ۔
منگل کے روز انہوں نے اس دورے کے دوران صوبائی قیادت، کاروباری اداروں، ماہرین تعلیم، پاکستانی کمیونٹی اور چینی میڈیا سے  ملاقاتیں کیں ۔ اپنے دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے سیچوان صوبے کی  چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے زیر اہتمام سرمایہ کاری گول میز کانفرنس میں  شرکت کی اور کاروباری افراد اور  اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آزادانہ ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان میں برآمدی صنعتوں میں سرمایہ کاری کریں۔

چار روزہ دورے میں پاکستانی سفیر نے  نیئَے  جیانگ شہر کی شہری حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے بھی خطاب کیا جس میں 182 ٹن پاکستانی خشک مرچوں کی پہلی کھیپ کی چین آمد کا جشن منایا گیا۔تقریب میں پاکستانی شہر  ملتان اور  چینی شہر نیئَے  جیانگ کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے لئے لیٹر آف انٹنٹ پر بھی دستخط کیے گئے۔
اپنے دورے کے دوران سیچوان یونیورسٹی  کے پاکستانی طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل  ہاشمی نے پاک چین تعلقات کی تاریخی اہمیت اور "آئرن برادرز” کے پائیدار رشتے  اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے سیچوان یونیورسٹی  میں 2008میں قائم ہونے والے پاکستان ریسرچ اینڈ اسٹڈی سینٹر کا  دورہ کیا اور  یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات کی جس میں  دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں تعلیمی تحقیق اور اسکالرشپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker