ٹاپ سٹوری

بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کو سلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اوران کے قانونی شوہرکیخلاف درخواست بدنیتی پرمبنی ہے استدعا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدت کےدوران نکاح کےکیس کو خارج کرنے کا حکم دیاجائے اور اس درخواست کے زیرالتوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔درخواست گزار کے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوشش جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker