ٹاپ سٹوری

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں، نگران وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں این سی جی سی ایل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، این سی جی سی ایل پروگرام کا آغاز میرے لئے قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایز کیلئے پاکستان کی پہلی خصوصی کریڈٹ گارنٹی کمپنی متعارف کرا دی، این سی جی سی ایل مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر مارکیٹ میں کریڈٹ کی دستیابی یقینی بنائے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا مجموعی پرائیویٹ کریڈٹ 5.2 فیصد ہے، انقلابی اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں کے لئے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker