اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے10ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاکستان میں 15لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کررہے ہیں،جن میں سے بیشتر کو سہولیات میسر نہیں ۔
اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ ای روزگار سینٹرز کے قیام سے فری لانسرزکو براہ راست فائدہ اور روزگار کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی ، ٹیکنالوجی اور ای کامرس پر توجہ دے کر سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے ،حکومت کو اس شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مہارت دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، آئی ٹی کے شعبے میں انٹرپینورشپس کے فروغ کیلئے حکومت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرے ، نگران حکومت کے معاشی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات قابل ستائش ہیں ۔