کراچی(آئی پی ایس)سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کراچی کے حلقے این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
۔ الیکشن ٹریبیونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کراچی کے حلقے این اے 242 سے کاغذاتِ نامزدگی بحال کردیے۔پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل کے اعتراضات مسترد کردیے۔
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے چیلنج کیا تھا۔ا
پیل کنندہ نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے جلد بازی میں قانون تقاضوں کو نظر انداز کرکہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کو 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنے کا ہم مطالبہ کرتے ہیں۔ 2018 میں اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونا چاہیے
۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے امیدوار حلقوں میں مقابلہ کریں۔ مخالفین مقابلہ کریں پٹیشن کے پیچھے نا چھپیں۔ آٹھ فروری کو پورے ملک شہر دہاڑے گا۔ شہباز شریف کے خلاف پٹیشن پیپلز پارٹی کی جانب سے فائل ہوئی تھی ،رانا مشہود نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوں۔
عوام کی نظر میں وہ جماعت کامیاب ہوگی جو کام کرے گی۔ بلاول نے کہا ہے کہ سندھ کا ماڈل پنجاب میں لے آئیں گے بلاول کے اس موقف پر سب کو ہنسی آئی تھی۔ تمام صوبوں میں پنجاب ماڈل چلے گا۔ادھر قصور کے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل منظور کی۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ آر او نے کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد کیے۔