اسلام آباد(آئی پی ایس)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ نو مئی متعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،
جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیرِ قانون احمد عرفان کریں گے۔نوٹیفکیسن کے مطابق کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزراء بھی شامل ہیں۔
کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام سمیت اس حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔