ٹاپ سٹوری

ایبٹ آباد میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں ایک خاتون اور 8 بچے شامل ہیں،ترجمان ریسکیو
ایبٹ آباد(آئی پی ایس) قلندرآباد کے گاوٴں ترھیڑی میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker