ٹاپ سٹوری

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ میں رد و بدل کیے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستیں قبول کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراض اٹھاتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker