تازہ ترینپاکستان

بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد جامعہ میں غیر متزلزل صورتحال پیدا کی گئی، مقصود خٹک

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری اسواانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد مقصود خٹک نے کہا ہے کہ حالیہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد جامعہ میں ایک غیر متزلزل صورتحال پیدا کی گئی ہے اور کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور ذاتی بغض نکالنے کیلئے مسلسل منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس سے جامعہ کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

پیر کو جامعہ کے سٹاف اور ساتھیوں کیلئے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو جامعہ کی بہتری اور ترقی کیلئے ہمیشہ مثبت سوچنا چاہیے اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، اچھائی اور برائی ہر معاشرے کا حصہ ہوتا ہے اور وہ معاشرہ ترقی کر سکتا ہے جو مثبت اور اچھے کاموں کی پروموشن کرے۔ اس میں کوئی شک شبہ نہیں ہے کہ موجودہ صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال بن حمود العتیبی اور انکی ٹیم نے جامعہ کی ترقی کیلئے بہت اچھے اور عملی اقدامات بھی کیئے ہیں جنکی تعریف نہ کرنا ناانصافی ہوگی، مثلا سٹریٹیجک پلان بنانا، سعودی حکومت سے اربوں روپے گرانٹ لانا، جامعہ میں سی ایم ایس سسٹم نافذ کرنا، سٹوڈنٹس فسیلیٹیشن سنٹر کا قیام، انجینئرنگ لیب، سوشل سائنسز فیکلٹی کی تعمیر، فیمیل کیمپس میں دو فیکلٹی بلاکس کی تعمیر، نیو لائبریر بلاک کی تعمیر، بہتری اور پاکیزہ کیفے، اور مرکزی مسجد کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات وغیرہ وغیرشامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صدر جامعہ اور انکی ٹیم کی ترقی کے ان اقدامات سے ملازمین جامعہ، طلبا و طالبات سب کو استفادہ حاصل ہو رہا ہے،اس مشکل وقت میں سب کو ملکر اپنے جامعہ کی ساکھ کو منفی پروپیگنڈے سے بچانا چاہیے اور مستقبل کی ترقی پر اپنی تمام تر توانائیاں لگانی چاہیں۔مقصود خٹک نے کہا کہ ہم اسوا تنظیم کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ آزمائش کی اس مشکل میں جامعہ کی بقا اور عزت کی خاطر اسوا تنظیم کی پوری ٹیم صدر جامعہ، ریکٹر جامعہ، دیگر ہائر منیجمنٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں،اللہ پاک اس جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker