ٹاپ سٹوری

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4لاکھ سے متجاوز

غیر قانونی طور پر مقیم پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 152 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔16 دسمبر 2023ء کو واپس افغانستان جانے والے 1634 افغان شہریوں میں 377 مرد، 325 خواتین اور 932 بچے شامل ہیں، افغان باشندوں کی پاکستان سے روانگی کیلئے 66 گاڑیاں استعمال ہوئیں جن میں 97 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker