اہم خبریںتازہ ترین

افغانستان ڈی آئی خان حملے میں ملوث دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، پاکستان


اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی اور انہیں گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنا ہوگا۔
وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت ان دہشتگردوں کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت کو بھی پاکستان کے حوالے کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے گا اور دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker