کھیلٹاپ سٹوری

شعیب اختر آئی ایل ٹی 20 لیگ کےا یمبیسیڈر مقرر

دبئی: متحدہ عرب امارات کی انڈر 19 ٹیم نے اے سی سی مینز ایشیا کپ انڈر 19 میچ میں سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی ،اس فتح کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کی خوشی اس وقت دوگنی ہو گئی جب پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے سری لنکا کے خلاف ناقابل یقین فتح کے فورا بعد انہیں مبارکباد دینے پہنچ گئے۔ شعیب ملک نے دبئی کے خصوصی دورے میں آئی سی سی اکیڈمی اوول کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 نے سیزن 2 کے لئے لیگ ایمبیسیڈر کا معاہدہ کیا ہے۔ شعیب نے یو اے ای کے کرکٹرز کو ان کی فتح پر مبارکباد دی اور ٹیم کے جذبے اور بھائی چارے کی تعریف کی۔ بعد ازاں شعیب نے یواے ای کرکٹ کے لیے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے کردار اور ملک میں کھیل کے مستقبل کے بارے میں میڈیا سے بات کی۔انہو ںنے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی متاثر کن کارکردگی پر مبارکباد دینا چاہتے ہیں وہ کھیل کے لئے ان کے جذبے کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امارات کرکٹ بورڈ نے حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے لیے شاندار کام کیا ہے۔ مجھے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے لیگ ایمبیسیڈر بننے پر خوشی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker